13 اکتوبر، 2022، 6:52 PM

میلاد النبی ﴿ص﴾ اور ولادت امام جعفر صادق ﴿ع﴾ کے موقع پر؛

رہبر معظم انقلاب نے 1862 مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

رہبر معظم انقلاب نے 1862 مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ اور امام صادق ﴿ع﴾ کے یوم ولادت کے موقع پر 1862 مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر متعدد ایرانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں 1,862 ایسے مجرموں کے لیے جو متعلقہ کمیشن میں ضروری شرائط پر پورا اترتے پائے گئے تھے معافی اور سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئین کے مطابق ان کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

ان قیدیوں کو عوامی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں سے متعلق عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

News ID 1912651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha